رضا ربانی، اعتزاز احسن، فہمیدہ مرزا اور دیگر کا پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب

Published on October 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

88
کراچی۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے قائد بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہیں، جو مشن شہید بینظیر بھٹو لے کر چلی تھی بلاول بھٹو اس کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ، ذوالفقار علی بھٹو نے محروم قوموں کے لئے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا اور اسی نعرے کی وجہ سے انہیں شہید کردیا گیا۔ سینیٹر میاں رضا ربانی نے جلسے سے اپنے خطاب میں کہا کہ آج شہداء جمہوریت جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ نہ دیا لیکن اپنی قائد پر آنچ نہیں آنے دی ان کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پیپلز پارٹی کے کاررواں کو بینظیر بھٹونے اس کارواں کو آگے بڑھایا اور ان کی شہادت کے بعد اب بلاول بھٹو زرداری اس کاررواں کوآگے بڑھا رہے ہیں، پیپلزپارٹی ایسا کاررواں ہے جو کبھی رک نہیں سکتا بلکہ آگے بڑھتا رہے گا، آج بلاول بھٹو بھی اپنا سیاسی سفر بھی یہاں سے شروع کررہے ہیں۔ سینیٹر چوہدری اعتراز حسین نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین صاحب آپ نے جواں عمری میں اس کارزار میں قدم رکھا ہے، آپ سے توقع کرتے ہیں کہ آپ پارٹی میں جوان خون متعارف کرائیں گے۔ملتان کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی آواز نہیں اٹھی۔ ملتان کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کا تیسرا نمبر تھا اس بارے میں سوچنا پڑے گا، ہمیں دن رات کام کرنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ جیالوں کا جوش اور جذبہ دیکھ کر ایک بار پھر پاکستان میں جمہوریت کا یقین پیدا ہوگیا ہے۔ جلسہ سے فہمیدہ مرزا ،سابق صوبائی وزیر اویس مظفر، پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر صادق عمرانی ، سینیٹر اخوند زادہ چٹان نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog