مبشرلقمان کنٹینرپر آکر پروگرام کھرا سچ کریں،عمران خان

Published on October 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

22
اسلام آباد (یو این پی) عمران خان نے کہا کہ عوام اے آروائی نیوز کیساتھ ہے پابندی زیادہ دیرنہیں چلے گی،مبشرلقمان کنٹینرپر آکر پروگرام کریں۔اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اے آر وائی نیوز پر پابندی کیوں لگائی گئی کیونکہ مبشر لقمان نے جس جج کے بارے میں اپنے پرگرام میں ذکر کیا تھا اس جج نے سومو ٹو ایکشن لیا ہے،اے آروائی نیوزکیساتھ ہے پابندی زیادہ دیرنہیں رہیگی۔اس موقع پر عمران خان نے مبشر لقمان کو اپنے کنٹینر سے پروگرام کھرا سچ کرنے کی دعوت دے دی،یواین پی کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ پیمرا والو! تمہیں شرم آنی چاہئے،کیا یہ آزادی صحافت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیمرا میں اپناگلوبٹ بٹھایاہواہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes