آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ کیلئے سلیم مانڈی والا کو فیورٹ قرار دے دیا

Published on March 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سینیٹ الیکشن کے بعد اب تمام سیاسی جماعتیں چیئرمین سینٹ کی دوڑ میں شامل ہو گئیں اور سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیاہے اور اسی حوالے سے ملاقاتیں بھی ہو رہی ہیں تاہم آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ کیلئے سلیم مانڈی والا کو فیورٹ قرار دے دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ اپنا لانے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں اور انہوں نے اسی سلسلے میں آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے رضا ربانی کو دوبارہ چیئر مین بنانے کی تجویز کو مسترد کر دیاہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے بھی آصف زرداری سے پارٹی اجلاس سے مشاورت کا وقت مانگ لیاہے ۔ تاہم آصف زرداری نے چیئرمین سینٹ بنوانے کیلئے سلیم مانڈی والا کے نام کو فیورٹ قرار دیاہے اور یہ نام انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو بھی تجویز کر دیاہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog