عید قرباں کے دوسرے روز بھی الائشیوں کو اکٹھا کرنے کا عمل جاری

Published on July 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

لاہور(یواین پی) عید قرباں کے دوسرے روز بھی شہر لاہور کو الائشوں سے پاک رکھنے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا آپریشن صبح سے جاری ہے، 110 عارضی پوائنٹس پر الائشیوں کو اکٹھا کرنے کا عمل جاری ہے۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید قربان پر دوسرے روز کا صفائی آپریشن زور و شور سے جاری ہے، عید کے پہلے دن آپریشنل گاڑیوں نے 947 ٹرپ لگا کر 17 ہزار 481 ٹن ویسٹ لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ پر پہنچا دیا۔ سی ای او رافعہ حیدر فیلڈ میں مسلسل متحرک ہیں، انہوں نے لوہاری، بھاٹی، دہلی دروازہ، بادامی باغ اور اندرون لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے کئے اور عارضی کولیکشن پوائنٹس پر ورکنگ کا جائزہ لیا۔شاہدرہ ٹائون، راوی ٹائون، سمن آباد ٹائون، اقبال ٹائون کے عارضی کولیکشن پوائنٹس پر وقت مقررہ میں زیرو ویسٹ کرنے والے ورکرز کو شاباش دی اور مٹھائی تقسیم کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog