کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے سی پی راولپنڈی

Published on October 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا( ٰیو این پی)سی پی راولپنڈی ہمایوں بشیر تارڈ نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے ،لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر قانون حرکت میں آئے گا ، اشتعال انگیز لٹریچر کی تقسیم پر مکمل پابندی ہو گی، تمام مکاتب و مسالک کے علماء و خطباء تحریروں اور تقریروں میں دوسرے مسالک کے جذبات کو مجروح کرنے والے عناصر سے اجتناب کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کے دفتر میں امن کمیٹی کے اراکین اور مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء عمائدین علاقہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے لوگوں کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا جبکہ پولیس تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے مشاورت کر کے محرم الحرام میں امن کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ ماہ محرم میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے کوئی وقیقہ فرض گزاشت نہیں کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے انتہائی خوش آئند امر ہے کہ تمام مکاتب فکر کے لوگ بشمول امن کمیٹی کے اراکین مل جل کر کام کر رہے ہیں امن و امان کے قیام میں ان لوگوں کی آراء کو فوقیت دی جا رہی ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل محمد سلیم خٹک ،مسلم لیگ (ن) کے مقامی راہنما سردار ممتاز پسوال،ملک عمر فاروق، تحصیل صدر فیاض خان تنولی، فرخ محمود مغل،امن کمیٹی تحصیل ٹیکسلا کے اراکین علماء کرام پیر عبدالقادر،مفتی حیدر علی حیدری، مولانا محمد صدیق رضوی،مولانا اکرم شاکر، پیر سعید نقشبندی، پیر سید مصطفےٰ شاہ، قاری عبد الواحد،ریاض اعوان،سید اسد علی نقوی،طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ،جاوید اقبال منگرال، جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار سید مبشر نقوی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy