گلوکاری میرا پہلا جنون ہے،پرینیتی چوپڑا

Published on October 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 425)      No Comments

999
ممبئی(یو این پی) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے ان کا پہلا جنون گلوکاری ہے ‘ بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کی پہلی محبت گلوکاری ہے ۔ جس کا انہیں جنون کی حد تک شوق ہے۔ لیکن قسمت انہیں اداکاری کے میدان میں لے آئی اور انہیں انڈسٹری میں مقام بھی حاصل ہے تاہم جب بھی انہیں موقع ملا وہ گلوکاری کا شوق ضرور پورا کریں گی وہ امید کرتی ہیں کہ انہیں جلد ہی گلوکاری کی پیشکش ہو ‘ اداکارہ پرینیتی کی فلم ’’کل دل‘‘ جس میں ان کے ساتھی اداکار رنویر سنگھ ‘ علی ظفر اور گوندا ہیں جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی ہدایات شاد علی نے دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy