وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرپیغام

Published on February 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن ممکن نہیں -عالمی برادری بھارتی مقبوضہ جمو ں وکشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لے -اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے-انہوں نے کہاکہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کو اب دبانا ممکن نہیں -غاصب مودی سرکار طاقت کے زور پر کشمیریوں کاجذبہ حریت ختم نہیں کرسکتی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کی جدوجہدآزادی میں ساتھ ہے اورہمیشہ رہے گی-پاکستان کشمیریو ں کی سفارتی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا-پاکستان نے ہر فورم پر بھارتی زیر تسلط جمو ں وکشمیر میں مظالم کو اٹھایا ہے-وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر ہر عالمی فورم پر اٹھا کر کشمیریوں کے سفیر ہونے کا حق ادا کیا-کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، شکست انڈیا کامقدر ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب کے عوام کا کشمیر یوں سے دل کا رشتہ ہے-بھارت اقلیتوں کا قبرستان بن رہاہے، عالمی برادری کو آنکھیں کھولنا ہوں گی- بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ور زی پر مودی حکومت کی چپ جرم میں اعانت کے مترادف ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا او رہم دیکھیں گے-

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy