جامعہ مسجد دہلی کے امام پر قاتلانہ حملہ، تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش

Published on October 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 527)      No Comments
777
نئی دلی۔۔۔نئی دلی کی جامعہ مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، ملزم کی تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی ، بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کی جامعہ مسجد کے امام سید احمد بخاری کے امام پر قاتلانہ حملے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق نماز کے دوران ایک شخص نے ان پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا اور شاہی امام سید احمد بخاری اس واقعے میں محفوظ رہے، ملزم کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے جسے وہاں پر موجود نمازیوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے اس بارے میں فی الحال اور کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں کہ مذکورہ شخص شاہی امام سید احمد بخاری کو آگ کیوں لگانا چاہتا تھا اور اس کے مقاصد کیا تھے
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes