گراں فروشی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گامحمد علی اعجاز

Published on December 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments

سبزی منڈی اور عام مارکیٹ میں تازہ سبزیوں و پھلوں کی فراہمی میں کاشتکار کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں
اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجازکا سبزی منڈی کا دورہ ۔انہوں نے سبزی منڈی میں سبزیوں کے نرخ چیک کئے اور سبزیوں پر بولی کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے کسان پلیٹ فارم پر سبزیاں بیچنے والے کاشتکاروں سے گفتگوبھی کی اور اندراج و شکایت رجسٹر بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ سبزی منڈی اور عام مارکیٹ میں تازہ سبزیوں و پھلوں کی فراہمی میں کاشتکار کلیدی کردار ادا کر رہے ہیںکاشتکاروں کو جائز منافع ملنا ان کا حق ہے لیکن گران فروشی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنااور خصوصاََ مقررہ نرخوں پر اشیائے خورو نوش کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اشیائے خورونوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مقررہ نرخو ں پر فروخت کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملہ کو ہدائیت کی کہ وہ سبزیوں و پھلوں کے نرخوں کی چیکنگ کے سلسلہ میں منڈی میں موجود رہیں اور سبزیوںکی مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy