خام تیل کی فی بیرل قیمت 88 ڈالرز کی سطح تک گر گئی

Published on August 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

نیویارک (یواین پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں، برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 93 ڈالرز جبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 88 ڈالرز کی سطح تک گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔امریکی خام تیل کی قیمت 2.37 ڈالر کمی کے بعد 88.29 ڈالر پر فروخت ہوا جبکہ برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں بھی 2.88 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل 93.90 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ برینٹ کی 21 فروری 2022 اور امریکی خام تیل کی 3 فروری 2022 کے بعد سے اب تک کی کم ترین قیمت ہے، روس یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy