لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کا پاک فوج کی طرف سے دشمن کوبھرپورجواب دینے پر خراج تحسین

Published on March 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)چیئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیرسرپرستی تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،آل پاکستان صوم وصلوٰۃ کمیٹی،لاثانی گروپ آف سکولزکے بچوں سمیت لاکھوں مردوخواتین کمیونٹی ورکرز کی طرف سے افواج پاکستان کی طرف سے دشمن کو بھرپور جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیاہے ۔مرکزی مجلس شوریٰ نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے بھارتی پائلٹ سمیت تمام امن کاوشیں لائق تحسین ہیں،اسلام کی حقیقی تعلیمات کی طر ف یہ ابتدائی اقدام ہیں،ایسے اقدامات سے ہی اقوام عالم کو’’دین اسلام ‘‘کی آفاقی اورعالمگیرامن پسند تعلیمات سے آگاہی ملے گی اوریہ بات سچ ثابت ہوگی کہ اسلام تلوارسے نہیں بلکہ پیار،محبت اورامن سے پھیلا،موجودہ حکومت پاکستان کے اقدامات’’انسانیت پہلے اورمذاہب بعد میں ‘‘کاعملی مظاہرہ ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes