مولانا فضل الرحمٰن پر حملہ کے ملزمان کی گرفتاری حکومت کی ذمہ داری ہے مولانا علی محمد صدیقی

Published on October 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

unnamed
راجن پور(خرم شہزاد بُھٹہ سے) تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔ مولانا فضل الرحمٰن پر حملہ کے ملزمان کی گرفتاری حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ سپریم کورٹ میں اراکین پارلیمنٹ کی صادق و امین کے حوالے سے دائر آئینی درخواست کی حمایت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا علی محمد صدیقی امیر جمیعت علما اسلام ف مولانا غلام یٰسین شاکر ، مولانا حماد اللہ حیدری ، مولانا اکمل حقانی ، مفتی خضر محمود و دیگر علما نے کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمٰن پر حملے کے خلاف راجن پور میں جمیعت علماء اسلام ف کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احتجاجی ریلی میں جمیعت علماء اسلام ف کے کارکنوں کے علاوہ دیگر سنی تنظیموں کے اہلسنت و الجماعت ، امن کمیٹی ، جمیعت علماء اسلام س کے کارکنان بھی موجود تھے ۔ ریلی چوک الہٰ آباد سے پریس کلب اختتام پذیر ہوئی جہاں پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین نے تنظیمی پرچم اور بینرز اُٹھا رکھے تھے بینرز پر ان کے مطالبات درج تھے ۔ احتجاجی مظاہرے میں جمیعت علما اسلام س پنجاب کے صوبائی ترجمان عبد الصمد درخواستی ، رہنما اہلسنت و الجماعت و ممبر امن کمیٹی قاری محمود قاسمی جے یو آئی کے امیر مفتی ارشادحقانی و دیگر مقررین نے کوئٹہ میں جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دی جائے ۔ قادیانی اور گوہر شاہی فرقہ پر نظر رکھتے ہوئے حکومت کی تمام مکاتب فکر کے علما کرام کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ نفاذ اسلام کے داعی ہیں اور وہ سپریم کورٹ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 62-63 کے نفاذ کی حمایت کرتے ہوئے صادق اور امین حکمرانوں کے پارلیمنٹ میں اپنے فرائض نبھانے کے حق میں ہیں ۔ اس موقع پر قانون نافظ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے ۔ اس موقع پر مولانا عمر فاروق سومرو ، مولانا محبوب الحسن ، مولانا سیف اللہ حقانی ، قاری سیف اللہ ، مفتی مطیع اللہ دریشک ، ظفر اللہ سیال ، مولانا محمد صادق ، جلیل الرحمٰن صدیقی بھی موجود تھے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题