قصور سے 5 سالہ بچہ لاپتہ ہوگیا، مقامی پولیس بچے کی تلاش میں تعاون نہیں کر رہی ٗاہل خانہ

Published on January 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

قصور (یوا ین پی)قصور کی بستی غوث صابری کا 5 سالہ کاشف بھی 6 روز سے لاپتہ ہے ۔اہل خانہ کے مطابق مقامی پولیس بچے کی تلاش میں تعاون نہیں کر رہی۔نرسری کلاس کا پانچ سالہ ننھا طالب علم کاشف 6 روز قبل گھر سے کھیلنے نکلا تو کسے معلوم تھا کہ وہ غائب ہو جائیگا۔قصور میں ننھی زینب کے بعد کھڈیاں کی نواحی بستی غوث صابری کے کمسن کاشف کی گمشدگی نے اہل علاقہ کو ایک بار پھر ہلاکر رکھ دیا ٗکاشف محنت کش اویس بلوچ کا بیٹا اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے کاشف کے والد کی درخواست پر کھڈیاں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم متاثرہ خاندان نے بتایا کہ پولیس بچے کی تلاش میں تعاون نہیں کر رہی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes