پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے استعفے دینے سے ملک میں نیا سیاسی منظرنامہ سامنے آسکتاہے، غلام احمد بلور

Published on October 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments
11
پشاور(یو این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا مادہ ہونا چاہئے ،تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے استعفے دینے سے ملک میں نیا سیاسی منظرنامہ سامنے آسکتاہے۔وہ منگل کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے استعفے دینے کے بعد پتہ چلے گا کہ کونسی سیاسی تبدیلی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاست کی سمجھ نہیں آتی، انہوں نے پارلیمنٹ کے لئے مشکل حالات پیدا کئے تھے لیکن عوام نے ان کی سازش کو ناکام بنا دیا تو خود طاہر القادری کے لئے مشکل حالات پیدا ہوگئے جس پر وہ خؤد مان گئے اور چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا مادہ ہونا چاہئے جس طرح پیپلزپارٹی سندھ میں ایم کیو ایم خیبر پختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی ‘ تحریک انصاف کو برداشت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل جل کر عوامی مسائل حل کرنے چاہئے۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题