حوا کی ایک اور بیٹی درندگی کا نشانہ بن گئی ملزم فرار

Published on April 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی) شیخوپورہ میں حوا کی ایک اور بیٹی درندگی کا نشانہ بن گئی ملزم فرار والدہ کا درندے کو کیفر کردار تک پہچانے مطالبہ تھانہ صدر کے علاقہ محلہ عطاء آباد میں درندہ صفت شخص نے کمسن یتیم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ملزم موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا متاثرہ پچی کی والدہ سکینہ بی بی محنت مزدوری کے لئے گھر سے گئی ہوئی تھی ملزم علی عرف لاڈی نے چودہ سالہ نابالغ لڑکی کو اکیلا گھر میں پاکر اپنی شیطانی حوس کا نشانہ بنایا اور موقعہ سے فرار ہوگیا پولیس نے والدہ سکینہ بی بی کی مدعیت میں اوباش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے بیوہ خاتون نے ارباب اختیار سے اوباش درندے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog