کرکٹ میرا جنون … تحریک انصاف کے کھلاڑی کا قومی ٹیم کی جیت کیلئے 11بکروں کا صدقہ

Published on June 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments


جیکب آباد(یو این پی)’’کرکٹ میرا جنون‘‘ پاکستانی ٹیم کی فتح کے لئے تحریک انصاف کے رہنما کا 11بکروں کا صدقہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بھی کرکٹ کا جنون سر چڑ ھ کر بول رہا ہے چمپئن ٹرافی کے فائنل میں انڈیا کے مقابلے میں شائقین پاکستانی ٹیم کی فتح کے لئے پر امید ہیں گرین شرٹس کی کامیابی کے لئے شائقین کی جانب سے مختلف جتن کئے جا رہے ہیں نوجوانوں کی جانب سے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا جبکہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما راز خان پٹھان کی جانب سے 11بکروں کا صدقہ دیا گیا ٹاور روڈ پررضوان سومرواور کارکنا ن کے ہمراہ صدقے کے بکرے ذبح کئے گئے اس موقع پر راز خان پٹھان نے کہا کہ پاکستان ہمارا پیارا وطن عزیز ہے فائنل میچ میں انشااللہ پاکستانی ٹیم کی فتح ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes