برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا’’مودی ‘‘کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جانے کا اعلان

Published on October 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

44
لندن…برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بھارتی وزیر اعظم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جانے کا اعلان کر دیا، پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہو گا،برطانوی پارلیمنٹ میں ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہو گا۔ بھارت سے تمام تنازعات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔ لندن میں ہونے والے کامیاب مارچ سے دنیا کو پیغام ملا کہ کشمیر مظلوم قوم ہے۔ برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں، جس کے خلاف لندن میں احتجاج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان مظالم پر بھارتی وزیر اعظم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes