چودہ مارچ کوضلع فیصل آباد میں پنجاب کلچر ڈے بھرپور انداز میں منایا جائیگاجنرل قیصر عباس رند

Published on March 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

مختلف محکموں واداروں کی طرف سے کھانوں سمیت پنجابی کلچر کو اجاگر کرنے والے سٹالز لگائے جائیں گے
فیصل آباد (یو این پی)حکومت پنجاب کی ہدایات پر 14 مارچ کوضلع فیصل آباد میں پنجاب کلچر ڈے بھرپور انداز میں منایا جائیگا اس سلسلے میں عوامی دلچسپی کے رنگارنگ پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں اور روایتی انداز میں دن مناکر پنجاب کلچر کو اجاگر کریں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل قیصر عباس رند کی زیر صدارت اجلاس کے دوران پنجاب کلچر ڈے کی تقریبات کے انعقاد کے لئے ضروری انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے بتائی گئی۔اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں کلچر ڈے کو منانے کے لئے پروگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق باغ جناح میں فلاور شوکے ساتھ ساتھ مختلف محکموں واداروں کی طرف سے کھانوں سمیت پنجابی کلچر کو اجاگر کرنے والے سٹالز لگائے جائیں گے جبکہ صدی احمد منچھوں سے گاڑی کھینچنے کا مظاہرہ کیا جائے گا۔علاوہ ازیں بوائز وگرلز تعلیمی اداروں میں رنگارنگ پروگرامز کے انعقاد کے ساتھ چوک گھنٹہ گھر کے بازاروں میں سکولوں کے طالب علم دن کے حوالے سے پروگرامز میں شامل ہونگے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا باغ جناح میں اونٹ گھوڑا ڈانس،کشتی ورسہ کشی کے مقابلے اور آرٹس کونسل میں مشاعرہ بھی ہوگا۔سکولوں کے بچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور فنکار پنجاب کا روایتی لباس زیب تن کرکے تقریبات میں شرکت کریں گے۔مرکزی تقریب باغ جناح میں ہوگی جہاں سے واک کا بھی انقعاد کیا جائے گا۔صدر اجلاس نے کہا کہ کلچر ڈے کو منانے کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائیں اور فیصل آباد کی تقریبات صوبہ بھر میں نمایاں ہونی چاہیں۔

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog