تھرپارکر میں بھوک سے عوام کی ہلاکتوں پر عمران خان کی اظہار تشویش

Published on October 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

77
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تھر کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی غفلت کی شدید مذمت کی، کہتے ہیں حکومتوں نے معاملہ اپنی ذمہ داری سے حل کرنے کے بجائے این جی اوز اور خیراتی اداروں کے سپرد کر رکھا ہے جو شرمناک ہے۔اسلام آباد میں میڈیا کو جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ تھر میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیچھے انتہائی غربت اور غذا کی قلت کار فرما ہے، خشک سالی کے باوجود وفاقی اور سندھ حکومتوں کا صورتحال کا احساس نہ کرنا انتہائی شرمناک ہے،انہوں نے کہا کہ خوراک سمیت بنیادی سہولتوں کی عوام کو فراہمی حکومتوں کی ترجیحات ہونی چاہئے، تھر پارکر کے عوام خصوصاً بچوں کو بھوک اور بیماریوں سے بچانے والا کوئی نہیں، روزانہ کی بنیاد پر ہلاکتوں کی اطلاعات کے باوجود حکام ٹس سے مس نہیں ہورہے،عمران خان نے کہا کہ معاملہ حل کرنا اور بھوک سے بلکنے والوں کی مدد کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہے لیکن انہوں نے معاملہ این جی اوز اور خیراتی اداروں کے سپرد کر رکھا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes