جس مقصد کیلئے عدلیہ کی آزادی کیلئے جنگ لڑی تھی وہ مقاصد پورے نہیں ہو سکے علی احمد کرد

Published on October 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

daska pic 30-10-14
ڈسکہ(یواین پی) سابق صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن علی احمد کرد نے کہا کہ ہم نے جس مقصد کیلئے عدلیہ کی آزادی کیلئے جنگ لڑی تھی وہ مقاصد پورے نہیں ہو سکے ہم نے ایمانداری سے عوام کے حقوق اور انصاف کیلئے تاریخ ساز تحریک کا آغاز کر کے اسے کامیاب کروایا تھا وہ گذشتہ روز وہ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ میں نے عدلیہ تحریک کی کامیابی کے بعد بڑی بڑی ملکی شخصیات کے مقدمات لینے سے انکار کر دیا تھا تاکہ مجھ پر مفاد پرستی کا کو ئی الزام نہ لگ سکے انہوں نے کہا کہ جب وکیل ایمانداری اور جذبہ کے ساتھ مقدمہ لڑتا ہے تو اسے کامیابی کے ساتھ ساتھ شہرت بھی ملتی ہے کیونکہ وکیل بنیادی طور پر فائٹرہو تا ہے اس کی کامیابی بھی جذبہ کے ساتھ منسلک ہو تی ہے انہوں نے کہا کہ آج بھی اسلام آباد ،لاہور ،کراچی اور بڑے شہروں میں عوام کو انصاف نہیں ملتا بلکہ غریب آدمی انصاف حاصل کر نے کی امید میں ختم ہو جا تا ہے اور جو وکیل فائٹر بن کر اپنا کام کرتا ہے وہ ایک بڑ اانسان ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ اور دیگر علاقوں جہاں وڈیروں کا راج ہے سائل دھکے کھارہا ہے انہوں نے وکلاء کو مشورہ دیا کہ وہ عوام کی خدمت سمجھ کرغریب آدمی کو حق دلائیں تقریب سے صدر بارچودھری احسان اللہ گھمن ایڈووکیٹ اور سیکرٹری بار جمشید سرفراز ساہی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا قبل ازیں علی احمد کرد کی آمد پر وکلاء نے ان کا فقید المثال استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں تقریب کے اختتام کے بعد علی احمد کر د نے نبی احمد باجوہ ایڈووکیٹ کے دفتر کا بھی افتتاح کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme