دھرنا سیاست کے علمبردار دراصل ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے مخالف ہیں طاہر اقبال چودھری

Published on April 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

veh
وہا ڑی(یواین پی)ایم این اے طاہر اقبال چودھری نے کہا کہ دھرنا سیاست کے علمبردار دراصل ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے مخالف ہیں اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف عالمی سازش کے تحت ملک میں سیاسی و جمہوری عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے عوام مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں2018 ؁ء ملک سے اندھیروں کے خاتمے اور عوام کی ترقی کا سال ہے یہ بات انہوں نے موضع کوٹلی ماتم کی ڈیڑھ سو گھرانوں پر بستی جنڈ والی میں ایم پی اے نعیم اختر بھابھہ کے ہمراہ بجلی کی فراہمی کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چےئرمین یونین کونسل میاں آفتاب بورانہ ، وائس چےئر میں یوسی سجاد خان کھچی،میاں سجاد بورانہ ، مہر مصطفی سیال، میاں عمران اقبال بورانہ ،تاج محمد پیرزادہ ، عباس پیرزادہ،رانا عمران الحق،سید آفتاب شاہ بھی موجو د تھے ایم این اے طاہر اقبال چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ازلی دشمن ملک بھارت کی خفیہ ایجنسیاں خطہ کی دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی سالمیت و استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں بھارتی سرکاری افسر کی بطور جاسوس و دہشت گرد گرفتاری کے بعد اب کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ بھارت بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کی رٹ لگا کر عالمی برادری کو گمراہ کرتے ہوئے پاکستان کو کمزور کرنے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری کی حثیت پاکستان کے لیے شہ رگ کی سی ہے اور یہ ہمارے لیے کشمیر ہی کی طرح اہم ہے جمہوری حکومت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن عوام مل کر منفی ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکریٹری مواصلات ایم پی اے محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا کہ وہاڑی میلسی روڈ پر واقع بستی جنڈ والی میں بجلی کی فراہمی سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا مین روڈ پر ہونے اور ہائی پاور لائین موجود ہونے کے باوجود گزشتہ 30سال سے یہ بستی اب تک بجلی سے محروم تھی لیکن مسلم لیگ کی قیادت کے پسماندہ علاقوں میں سہولیات کے فوری فراہمی نعرے کے تحت اس بستی کے مکینوں کا دیرانہ مطالبہ پورا کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ میری عوامی سیاست نے اب جاگیرداروں و،ڈیروں کو ووٹ کے لیے عوام کے پاس جانے پر مجبور کر دیا ہے اس موقع پر ایم این اے طاہر اقبال چودھری، ایم پی اے نعیم اختر خان بھابھہ نے چےئرمین یوسی میاں آفتاب بورانہ ، وائس چےئرین یوسی سجاد خان کھچی اور بستی کے مکینوں کے ہمراہ بٹن دبا کر بجلی کی فراہمی کا افتتاح کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme