موسمی تبدیلیاں انسانی صحت پر اثراندازہوتی ہیں پروفیسر حکیم مخدوم ارشاد

Published on October 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 666)      No Comments

2794photo1
لاہور(یواین پی) پروفیسر حکیم مخدوم ارشاد نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلیاں انسانی صحت پر اثراندازہوتی ہیں۔کام کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا مگرمناسب آرام اورنیند بھی بیحد ضروری ہے۔ہرعمر کے افرادبالخصوص بچوں کی صحت پرسمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔لوگ موسمی اثرات سے بچاؤکیلئے ضروری اختیاطی تدابیر اختیار کریں۔جوشہری توازن غذا کا استعمال اورپرہیز کرتے ہیں انہیں صحت کے مسائل کاسامنا نہیں کرناپڑتا۔ مہنگائی کے ڈر سے ضروریات زندگی اورخاص طورپراشیائے خوردونوش کے معیار کوبھی مدنظررکھنا ضروری ہے۔ وہ حاجی حکیم عبداللطیف مرحوم ٹرسٹ کے زیراہتمام ایک آگہی ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے ۔حکیم حاجی محمد رفیق سمیت متعدد مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ پروفیسر حکیم مخدوم ارشاد نے مزید کہا کہ طب نبوی ؐ کے اصولوں کی پاسداری میں ہی سمجھداری ہے ۔خوش خوراک لوگ اعتدال کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔انہوں نے کہا کہ خوراک میں ملاوٹ ہوناہمارا قومی المیہ ہے ،ہوس زرکے مارے انسان درحقیقت شیطان سے بدترہیں۔زیادہ پیسے اکٹھا کرنے اورمحلات بنانے کی خاطرمعصوم بچوں سمیت انسانی زندگیوں سے کھیلنا صرف اورصرف گھاٹا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک انسان کاقتل پوری انسانیت کاقتل جبکہ ایک انسان کی جان بچاناگویاپوری انسانیت کوبچانا ہے ۔بیمارانسانیت کی خدمت کرنانہ صرف ہمارافرض بلکہ یہ ہمارے باپ دادا کامقدس مشن ہے جوجاری رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题