لالہ موسیٰ(یواین پی)چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمد بلال احمد بٹ کی معروف صحافی خالد مجیدبٹ کے ہمراہ ایدھی آف پنجاب الحاج شیخ عبدالخلیل کے لختِ جگر،دیار غیر میں پاکستان کے سفیر شیخ طارق محمود آف ناروے سے اہم ملاقات۔تفصیلات کے مطابق محمد بلال احمد بٹ نے خالد مجید بٹ کے ہمراہ ڈیرہ حاجی پورہ پر شیخ طارق محمود آف ناروے سے ون ٹو ون ملاقات کی۔ملاقات 1گھنٹہ جاری رہی۔جس میں چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمد بلال احمد بٹ نے ویب سائٹ اور ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام کے ای پیپر شمارے دکھائے جس پر سفیر پاکستان شیخ طارق محمود آف ناروے نے پیپر کی بے حد تعریف کی اور کہا کہ ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام دیار غیر میں انتہائی مقبول ہو رہا ہے اوراوورسیز پاکستانیوں کی صحیح معنوں میں ترجمانی کر رہا ہے۔چیف ایڈیٹر ڈیلی جلاوطن ڈاٹ کام محمد بلال احمد بٹ نے شیخ طارق محمود کو ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام کی سرپرستی کی پیش کش کی جس پر انہوں نے پیشکش کو قبول کرتے ہوئے ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام کے لئے ڈائریکٹر ناروے کی ذمہ داری قبول کر لی۔