عمران کا 30 نومبر کا احتجاج بڑا ہوا تو نوازشریف کی حکومت جلد پسپائی اختیار کرے گی،اعتزاز

Published on October 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

444
لاہور(یو این پی )سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہ کہا عمران خان کا 30 نومبر کا احتجاج بڑا ہوا تو اس کا اثر پڑے گا جبکہ نوازشریف کی حکومت جلد پسپائی اختیار کرے گی،تفصیلات کے مطابق سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ تحریک انصاف کے کچھ ارکان نے مجبوری میں استعفیٰ دیا ہے تاہم عمران خان اور طاہرالقادری کے بہت سے مطالبات جائز ہیں لیکن دھرنوں کے ذریعے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگنا درست نہیں ہے لہٰذا عمران خان کا 30 نومبر کا احتجاج بڑا ہوا تو اس کا اثر پڑے گا،سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف استعفوں میں سنجیدہ ہے تو آئینی طریقہ کار اختیار کرے تو پھر انہیں دنیا کی کوئی طاقت استعفوں سے نہیں روک سکے گی،سپریم کورٹ بار ایسوی ایشن کے الیکشن کے موقع پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو اگر اپنے ارکان اسمبلی پر اعتماد ہے تو اسپیکر قومی اسمبلی کے شک کو دور کرنے کے لئے اپنے ارکان اسمبلی کو انفرادی طور پر سپیکر کے پاس جانے کی اجازت دے دینی چاہئے،اسپیکر کو شک ہے کہ دس بارہ ارکان ایسے ہیں جو استعفے نہیں دینا چاہتے وہ با امر مجبوری استعفے دے رہے ہیں، قادری ، عمران دھرنوں کا ذکر کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ دھرنوں کا مقصد وزیر اعظم کا استعفیٰ نہیں ہونا چاہئے، ان دونوں کا طریقہ کار درست نہیں ، کسی کی کنپٹی پر گن رکھ کر ایسے مطالبے منوانے کی روایت پڑ گئی تو اس ملک کے اندر بے شمار لشکر پائے جاتے ہیں، انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بعض مطالبات درست ہیں لیکن ان کا طریقہ کا درست نہیں،او جی ڈی سی کی نجکاری کی کے حوالے سے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ سالانہ تین سو ارب کمانے والے 124 ارب کے منافع بخش ادارے کی نج کاری کرنا غیر دانش مندی ہے،

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes