شریف خاندان کو ایک اور جھٹکا

Published on December 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) نیب نے شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز اور حسین نواز کے مختلف ٹی وی چینلز کو دئیے گئے انٹرویوز کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔ نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نیب نے سپریم کورٹ کے حکم پر احتساب عدالت میں نواز شریف، مریم نواز اور حسین نواز کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے، جس میں ان کو مزید تحقیقات کے لئے ان تینوں کے انٹرویوز کے ٹرانسکرپٹ اور ٹی وی پروگرامز کی تصدیق شدہ کاپی دی جائے۔ نیب نے متعلقہ تفصیلات 26 دسمبر تک دینے کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے نیب نے ایون فیلڈ پراپرٹیز سے متعلق تحقیقات کے تناظر میں خط لکھا ہے جبکہ تفصیلات مانگنے کا خط ڈی جی نیب آفس لاہور کی جانب سے 20 دسمبر کو لکھا گیا۔

 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes