میڈیا ماحولیاتی اور فوڈ سیکیورٹی کے مسائل پر آگاہی کیلئے اپنا کردار ادا کرے‘ پرویز رشید

Published on November 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

22
اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ ماحولیات اور فوڈ سیکیورٹی کے مسائل پر آگاہی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ہفتہ کو یہاں نیشنل پریس کلب میں صبح نو کے زیراہتمام کچن گارڈن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام شجرکاری اور ماحولیات کی بہتری کی تعلیم دیتا ہے،میڈیا دیگر ایشوز کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے موضوع پر بھی توجہ دے اور لوگوں کو آگاہی دے کہ صحت مند معاشرہ کی طرح اپنے گھر کی طرح ہمیں اردگرد کے ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھنا چاہئے۔ انہوں نے بہتر ماحولیاتی نصف العین کیلئے کوششوں پر صبح نو کی چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہدہ کوثر فاروق کی تعریف کی اور ان کی تنظیم کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وفاقی وزیر نے انہیں ماحولیات سے متعلق سرکاری میڈیا پر آگاہی کے پروگراموں کی بھی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ریڈیو اور پاکستان ٹیلی ویژن پر معقول وقت فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جب سرکاری میڈیا ماحولیات اور فوڈ سیکیورٹی سے متعلق پروگرام پیش کرے گا تو نجی شعبہ بھی اس کی تقلید کرے گا۔ وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہاکہ کچن گارڈن انتہائی اچھا پروگرام ہے جس سے نہ صرف ماحولیات کو خوشگوار بنانے میں مدد ملے گی بلکہ گھروں پر لوگوں کو تازہ سبزیاں فراہم ہونے کے ساتھ ان کے گھریلوں بجٹ میں بھی کمی آئے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes