عام انتخابات 2018،عوام کو21ارب سے زائد میں پڑیں گے

Published on May 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 661)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)ملک میں عام انتخابات 25جولائی 2018کو ہونے جارہے ہیں جس پر ایک اندازے کے مطابق21ارب سے زائد کا خرچہ آئے گا جو ملکی تاریخ  کے سب سے زیادہ مہنگے انتخابات بن جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق 2018 کے انتخابات کے لئے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 21 ارب روپے سے زائد لگایاگیاہے۔جس میں خصوصی فیچرز والے بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی پر ڈھائی ارب سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، سیکورٹی، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، پولنگ عملے کی خصوصی تربیت اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے باعث 25 جولائی کے انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوں گے۔س سے قبل پانچ سال قبل ہونے والے انتخابات کی نسبت 2018 کے انتخابات پر 425 فیصدزیادہ اخراجات ہوں گے، 2013 کے انتخابات پر 4 ارب 73 کروڑ 9 لاکھ 47 ہزار 802 روپے اخراجات اٹھے تھے، 2008 کے عام انتخابات پر 1 ارب 84 کروڑ 97 لاکھ 16 ہزار 560 روپے خرچ ہوئے تھے، 2002 کے انتخابات پر 1 ارب 43 کروڑ 39 لاکھ 39 ہزار 773 روپے جبکہ 1970 کے انتخابات میں 4 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد اخراجات آئے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes