تعلیم جیسے بنیاد ی حق تک ہر بچے کی رسائی کو یقینی بنائیں گے میاں محمد ثاقب خورشید

Published on November 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 571)      No Comments

2-11-2014
وہاڑی(یواین پی)ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ تعلیم جیسے بنیاد ی حق تک ہر بچے کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت اقدامات کرر ہی ہے اور اس مقصد کے لیے لازمی تعلیم کا قانون بھی منظور کیا جاچکا ہے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ تاپ تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز شمیم عارف، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان منصور شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وہاڑی رمضان شہزاد ،پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجو یٹ کالج وہاڑی پروفیسر رانا محمد یعقوب بھی موجود تھے میاں محمد ثاقب خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفرمیشن ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے اور نئی نسل کے لیے کمپیوٹراور انٹر نیٹ کے ذریعے جدید علوم تک رسائی کے دروازے کھل چکے ہیں اس لیے پنجاب حکومت نے نوجوان طلبا و طالبات کو جدید دور کے تقاضوں سے روشناس کرانے اور انہیں جدید علوم سے آراستہ کرنے کے لیے لیپ ٹاپ کی سہولت فراہم کی ہے جس سے استفادہ کر کے یہ طلبا و طالبات جدید تحقیق اور علوم سے استفادہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت ہونہار طلبا و طالبات کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرر ہی ہے اور انہیں تعلیمی وطائف سمیت لیپ ٹاپ ، سولر لیمپ فراہم کر کے نہ صرف ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرر ہی ہے بلکہ ان میں آسمان چھونے اور ملک و قوم کی ترقی کا جوش و ولولہ اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ٹیلنٹ ہنٹ سکیم سے ہمیں مستقبل میں اچھے سائنسدان ، بیوروکریٹ،ٹیکنو کریٹ اور سیاستدان میسر ہونگے جو ایک اچھے فلاحی معاشرے کی تشکیل میں اپنا بھر پور کردار ادا کرسکیں گے انہوں نے طلبا و طالبات پر زور دیتے ہوئے انہیں اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes