پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھیناجا رہا ہے شیری رحمن

Published on March 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

کراچی(یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمن نے مسلم لیگ نون پر ملک میں انتشار پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے والوں کو جواب دینا ہوگا،حکومت اب ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے۔کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو قرضوں میں دھکیل دیا ہے اور اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل پچاس ڈالر فی بیرل ہے جبکہ ہمارے دور حکومت میں تیل فی بیرل ڈالر ایک سو چالیس تھا لیکن اس وقت بھی پیٹرول کی قیمتیں کم تھی ، مگر اس کے باوجود مسلم ن کی حکومت پٹرول مہنگا بیچ رہی ہے۔سینیٹر شیری رحمن نے حکمران جماعت پر انتشار پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کیوں نکالا کا جواب ہم انہیں بتائیں گے کہ آپ کو کیوں نکالا، لیکن حکمرانوں کو اب جواب دینا ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes