عمران خان کی واہگہ بارڈر پر خودکش حملے کی شدید مذمت

Published on November 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 698)      No Comments

555
اسلام آباد (یو این پی) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور واہگہ بارڈر پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے اور واقعہ میں بے گناہ انسانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک دفعہ پھر اپنی مذموم حرکت سے معصوم انسانوں کو خون میں نہلادیا ہے، ان کی یہ حرکت سفاکی اور انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے بظاہر قبائلی علاقوں میں جاری پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے پس منظر میںیہ بزدلانہ کارروائی کی ہے اور عام شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگا ہے لیکن ان کی ایسی کارروائیاں پاک فوج کے آپریشن کو نہیں روک سکیں گی اور وہ اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچیں گے۔ عمران خان نے غمزدہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سفاک قاتلوں کی آخری پناہ گاہ تک ان کا پیچھا کیا جائے گا اور دہشت گردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog