کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مردم شماری کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی

Published on March 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 653)      No Comments

2
مردم شماری کے لئے پاک فوج کے پانچ، پولیس کا ایک اور شماریات کاایک اہلکار شامل ہوگا
کوئٹہ(یو این پی) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مردم شماری کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،کوئٹہ میں مردم شماری کے لئے 506ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق مردم شماری دو مرحلوں میں مکمل کی جائیگی جس کا پہلامرحلہ 15مارچ کوشروع ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ31 مارچ سے 14 اپریل تک جاری رہے گا ۔یواین پی کے مطابق مردم شماری کے لئے پاک فوج کے پانچ، پولیس کا ایک اور شماریات کاایک اہلکار شامل ہوگا۔کوئٹہ میں مجموعی طورپرپولیس کے پانچ سواورفوج کے تین ہزار اہلکار فرائض انجام دیں گے۔ تمام عمل 1012بلاکس کے 76سرکلز کے 14چارج میں ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes