شاہد آفریدی کا واہگہ بارڈرکے قریب دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس ودکھ کااظہار

Published on November 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 599)      No Comments

 888

لاہور ۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے واہگہ بارڈرکے قریب ہونے والے دھماکے میں جانی نقصان پرافسوس ودکھ کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سرگرم عمل ہیں قوم کومتحدہوناہوگا پاکستان کوہرطرف سے گھیراجارہاہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ردعمل میں کیاآفریدی نے واہگہ باڈر کے قریب ہو نے والے دھماکے میں جانی نقصان پر دلی دکھ کا اظہارکیاہے اورجاں بحق ہو نے والوں کے خاندانوں سے گہرے افسوس اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کواپنی سیکورٹی پالیسی پرنظرثانی کرناہوگی اورعوام کی حفاظت کے حوالے سے نئے اقدامات اٹھاناہوں گے حکومت زخمیوں کابہترین علاج معالجہ کرائے اورجاں بحق افرادکومعاوضہ دیاجائے۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes