حضرت امام حسینؓ کی قربانی پوری امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے عابد شیر علی

Published on November 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

index
اسلام آباد(یواین پی)پانی و بجلی کے وفاقی وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی قربانی پوری امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے،10 محرم الحرام ہمیں ایک ہوکرصبر و استقامت کے ساتھ باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے،اسلام اور پاکستان کی بقا کیلئے اعتدال،امن پسندی،رواداری اور اخلاقی اقدارکو فروغ دینا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ شہداء کربلا اور اہل بیت اطہارؓ نے بے مثل و بے مثال قربانیاں دیکر اپنے ناناﷺ کے دین کو زندہ رکھا،آج ضرورت اس امر کی ہے کہ حضرت علیٰؓ کے اسوہ پاک سے روشنی حاصل کی جائے اور عملی طور پر اپنی زندگیاں شریعت مطہرہ کے تابع بسر کرنے کا عہد کیا جائے تاکہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme