لاہور(یواین پی)کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے بانی عقیل خان کالمسٹ نے واہگہ بارڈر پر ہونے والے خودکش حملے کی شدیدمذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خودکش حملے نے لاہور میں قیامت صغریٰ کا منظر پیش کردیا۔ہر طرف خون ہی خون تھا۔ انہوں نے کہا کالمسٹ کونسل آف پاکستان حملے میں شہید ہونے والے لوگوں کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتی ہے اور ان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔ عقیل خان نے کہا کہ وابگہ بارڈڑ پرخود کش حملہ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔ واہگہ بارڈر پر جہاں رینجر کا کنٹرول ہے اس جگہ حملہ آوور کا پہنچ جانا عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔وزیرداخلہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے عقیل خان نے کہا جب حکومت کو پہلے سے دہشت گردی کا علم تھا تو انہوں نے حفاظتی اقدام کیوں نہیں کیے؟ عقیل خان نے کہا مرنے والوں کو پیسوں میں نہیں تولنا چاہیے بلکہ عوام کی حفاظت کے اچھے اقدامات کرنے چاہیے۔