نئی نسل پاکستان کی ثقافت کی ترجمانی کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کرے گی ، طلال فرحت

Published on November 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments

4
لاہور (یو این پی) کثیر تعداد میں آنے والے پروجیکٹ کا حصہ بننے کیلئے بچوں اور بڑوں سمیت طلباء و طالبات کی درخواستیں مختلف شہروں سے موصول ہوئیں، چند کو منتخب کر کے انہیں مدعو کیا، جہاں پر انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، یقین ہو چلا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کی نئی نسل پاکستان کی ثقافت کی ترجمانی کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کرے گی یہی نہیں بلکہ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کی راہوں پر چلنے کے لیے آج کی جنریشن تیار ہے، صرف اُنہیں گائڈینس کی ضرورت ہے ، یہ بات ٹیلیفون پر کراچی سے رائٹرو ڈائریکٹر طلال فرحت نے بات چیت میں بتائی،انہوں نے بتایا کہ اب تو ٹی وی اور فلم میڈیم ایسا بن گیا ہے جس پر ہر کوئی آنا چاہتا ہے اور چھا جانا چاہتا ہے، لہذا آنے والے پروجیکٹ کے سلسلے میں بچوں سمیت بڑوں اور بزرگوں نے بھی اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ فائنل آڈیشن جلد رکھے جائیں گے اور ساتھ ہی کوئٹہ اور لاہور سے بھی ٹیلنٹڈ لوگوں کولینے کا ارادہ ہے، انہوں نے کہا کہ وہ تہہ دل سے شکر گزار ہیں محمد سعید، سید فیصل،محترمہ ثمینہ شہزاد، شہبازالرحمن اور اُن فنکاروں کا ، جنہوں نے قیمتی وقت نکال کراپنے فن کو اس غیر رسمی ملاقات کو اپنے وجود سے یادگار بنایا اوردلچسپی لیے کر اسے کامیابی سے ہمکنا رکیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题