شوکت محمود بسراءنے قومی احتساب بیورو کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

Published on March 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف چودھری شوکت محمود بسراءنے قومی احتساب بیورو کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ رہنما پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی جی نیب ملتان پر عدم اطمینان کا اظہار کر چکا ہوں، کیونکہ نیب ملتان نے مبینہ طور پر مجھے مدعی سے ملزم بنا دیا ہے۔ چیئر مین نیب کو ڈی جی نیب کیخلاف درخواست دے رکھی ہے کہ عدالت آئی ایس آئی، ایم آئی سمیت دیگر پر مشتمل جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے۔ جی آئی ٹی بنے گی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سب سامنے آجائے گا، اگر اثاثے آمدن سے زیادہ ہوتے تو 7 سال سے کرائے کے مکان میں نہ رہ رہا ہوتا۔ مکمل اثاثے ریکارڈ پر موجود ہیںاس کے باوجود نیب ہراساں کر رہی ہے۔ انہوں نے عدالت عالیہ سے اپیل کی کہ نیب مجھے ہراساں نہ کرے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy