آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کابل کا دورہ

Published on November 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

33
افغان صدر اشرف غنی‘ چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ سمیت اعلیٰ افغان حکام سے ملاقاتیں
راولپنڈی۔۔۔ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کا دورہ کیا اور افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ، قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر، افغان وزیر دفاع جنرل بسم اﷲ محمدی اور افغان چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے نومنتخب افغان صدر کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ افغانستان میں نئی حکومت منتخب ہونے سے پاک افغان تعلقات کو پرتپاک اور باہمی مفید شراکت داری میں تبدیل کرنے کا تاریخی موقع میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے اور علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے کا واحد ذریعہ دہشت گردی کے مشترکہ دشمن کو شکست دینا ہے۔ بعد ازاں افغان وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتوں کے دوران افغان فوجی حکام نے پاکستانی وفد کو افغانستان میں سیکورٹی کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران افغانستان سے امریکی اور بین الاقوامی فوج کے انخلاء کے پیش نظر افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کو سیکورٹی ذمہ داریاں منتقل کئے جانے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان اضافی دوطرفہ تعلقات بالخصوص پاک افغان سرحدی رابطہ میکنزم، انٹیلی جنس شیئرنگ اور شفافیت کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران فوجی سطح پر اضافی دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ جنرل راحیل شریف نے افغان سیکورٹی فورسز کو پاکستان کے تربیتی اداروں میں جامع تربیتی کورسز اور سہولیات کی پیشکش کی۔ انہوں نے سازوسامان کی فراہمی سمیت انفنٹری بریگیڈ کی استعداد کار میں اضافہ کی بھی پیشکش کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题