قبضہ مافیا کے عناصر جعل سازی سے وراثتی جائیداد ہتھیانے کے درپے ہیں راجہ محمد حفیظ

Published on November 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

unnamed
بورے والا(یواین پی) قبضہ مافیا کے عناصر جعل سازی سے وراثتی کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی جائیداد ہتھیانے کے درپے ہیں۔حکومت ایسے جعل سازوں کے خلاف ضلعی افسران سے انکوائر ی کروا کر بیر ون ملک مقیم پاکستانیوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار نواحی آبادی عظیم آباد کے رہائشی راجہ محمد حفیظ ،راجہ رضوان احمد ،راجہ زاہد اور راجہ حسن اختر نے پریس کلب بوریوالا میں میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ ان کا وراثتی طور پر ملکیتی قیمتی رقبہ شہر کے وسط ماڈل ٹاؤن میں واقع ہے اور ہم اپنے انتقالات ، رجسٹری وغیرہ اپنے علاقہ کے رہائشی غلام محمد بھٹی نامی اسٹام فروش سے تیار کرواتے تھے جس نے فراڈ کے ساتھ ہمارے جعلی دستخط اور انگوٹھے لگوا کر ہماری جائیداد پر جھوٹے دعویٰ دائر کردیئے اور شہر کے بااثر افراد کی پشت پناہی پر کر وڑوں روپے مالیت کاقیمتی رقبہ اپنے قبضہ میں کر کے فروخت کر دیا ۔اس موقع پر لندن میں مقیم ر اجہ امجد اسحاق نے کہا کہ یہ ا ن کی وراثتی طور پر منتقل شدہ قیمتی جائیداد ہے جو کہ ان کے آباؤ اجداد کی طر ف سے ان کو ملی ہوئی ہے لیکن مذکورہ اسٹام فروش ان کو مختلف ذرائع سے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے انہو ں نے کہا کہ ہم بیر ون ملک پاکستانیوں کو اپنی ملکیتی جائیداد پر قبضے کے حق سے جعلی طور پر محروم کیا جارہا ہے اور قبضہ مافیا کے یہ عناصر جعل سازی سے انکی جائیداد ہتھیانے کے درپے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایسے جعل سازوں کے خلاف ضلعی افسران سے انکوائر ی کروائی جائے اور بیر ون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر راجہ طارق ، راجہ فاروق احمد ، راجہ محمد عمران اور انکی کی فیملی کے دیگر افراد بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes