حکومت عمران خان کامفت طبی معائنہ اور علاج کرانے کیلئے تیار ہے عابد شیر علی

Published on November 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 495)      No Comments

index
اسلام آباد۔راولپنڈی(یواین پی) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے10 یا 15 منٹ کے اندراندر وزیراعظم نواز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے علیحدہ علیحدہ 3 ہیلی کاپٹروں پر اسلام آباد ائیر پورٹ آنے اور 3 جیٹ طیاروں میں علیحدہ علیحدہ لاہور جانے کا الزام لگاکر صدی کا سب سے بڑا جھوٹ بولا ہے ،قوم ان کی ذہنی حالت کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے ہم ان کا مینٹل ہسپتال یا اتفاق ہسپتال سے مفت طبی معائنہ اور مفت علاج کرانے کیلئے تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کے رحیم یار خان جلسہ میں شریف فیملی پر لگائے گئے الزام پر اپنے ردعمل میں کیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان جس جاگیردار اور صنعتکار کو خیبر پختونخواہ حکومت کے ذریعے مالی فوائد پہنچارہے ہیں اسی کے جہاز میں بیٹھ کر جلسوں میں پہنچتے ہیں وہ لاکھ کوشش کریں کہ اس الزام کو چھپا سکیں ان کی ہر کوشش ناکام ہوگی،عمران خان خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ دیں جس کی وجہ سے وہاں چار سو سے زائد کارخانے بند ہوگے ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن کے قیام کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا اب عمران خان کو ثبوتوں کے ساتھ لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنا ہوگا کہ اردو بازار سے بیلٹ پیپر کیسے چھپے اور کس نے چھپوائے اور یہ کہ میاں نواز شریف نے کیسے دھاندلی کرائی؟ ،انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی بھی ایک حد ہوتی ہے،عمران خان بدتہذیبی،بداخلاقی اور دروغ گوئی کی تمام حدیں پار کرتے جارہے ہیں،30 نومبر کی نئی دھمکی اور نئے انتخابات کی پیشین گوئی بھی سابقہ دھمکیوں اور پیشین گوئیوں کی طرح کارگر اور سچ ثابت نہیں ہونگی،قوم نے دیکھ لیا امپائر کے انگلی اٹھانے کی بات غلط نکلی ،انہوں نے کہا کہ جس شخص کو اپنے ملک کے صدر کا نام ہی نہ آتا ہو ،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایماندارقرار دے اور اپنے ملک کے وزیراعظم کی ذات پرحسد میں کیچڑ اچھالتا ہو ایسا شخص کس طرح پاکستان کا وزیراعظم بن سکتا ہے؟۔ایسے شخص کو تو کسی یونین کونسل کا کونسلر بھی منتخب نہیں ہونا چاہیئے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کوبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی وکالت کرتے ہوئے پاکستان کی مخالفت زیب نہیں دیتی،انہیں شرم آنی چاہیئے،چائنہ کے صدر سمیت دیگر ممالک کے سربراہان کا پاکستان کا دورہ منسوخ کراکر عمران خان نے کوئی اچھا کام نہیں کیا،آج تحریک انصاف کو ملنے والے 77 لاکھ ووٹرز باالخصوص میانوالی اور راولپنڈی کے وہ ووٹر جنہوں نے عمران خان کو اپنے اعتماد کاووٹ دیا تھا اپنا اعتماد مجروح ہونے پر اور عمران کے سدا بہار جھوٹ اور الٹی سیدھی حرکتوں پر انتہائی شرمسار ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان یورپ میں 50 سے 100 فیصد تک ٹیکس جمع ہونے کی بات کرتے ہیں لیکن اپنے ملک میں سول نافرمانی کی کال دیتے ہیں،یورپ میں اسطرح کا دوہرا معیار ہوتا تو انہیں شٹ اپ کال دی جاتی ،پارلیمنٹ ہاؤس اور ٹی وی اسٹیشن پر حملے کے جرم میں جیل یاترا ہوتی لیکن جمہوریت کا ثمر ہے کہ وہ ابھی تک بچے ہوئے ہیں،عمران نوٹس کے باوجود بار بار بجلی بل جمع نہ کروانے کے باعث اپنا بجلی کا میٹر کٹوالیتے ہیں پھر بھی جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں کہ میں موم بتی پر گزارہ کررہا ہوں حالانکہ وہ دھرنے کے فنڈز سے جنریٹر پرچلاکر گزارہ کررہے ہیں،چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ جلسہ میں کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ لگانے کی مخالفت کرکے رحیم یار خان کے عوام کی زندگیوں کو اندھیروں میں دھکیلنے کا پیغام دیا گیا ہے،وزیراعظم میاں نواز شریف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ہے ،توانائی منصوبے مکمل ہونے سے پاکستان میں انقلاب آئیگا،لوڈشیڈنگ ختم ہوگی،بجلی مہنگی نہیں بلکہ مزید سستی ہوگی،انہوں نے کہا کہ عمران خان سچ کہتے ہیں کہ’’ میں دھرنے نہ بھی دوں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا،،کیونکہ چندے اور خیرات کے پیسوں نے ان کی زندگی بدل دی ہے لیکن عوام سمجھتے ہیں کہ ہمیں اپنے پیروں پر خود کھڑے ہونا ہے پاکستان کو چندے یا خیرات کے پیسوں پر نہیں چلایا جاسکتا،انہوں نے مذید کہا کہ جس طرح شیر کی جگہ کوئی گدھا جنگل کا بادشاہ نہیں بن سکتا اسی طرح میاں نواز شریف سمیت کسی بھی محب وطن پاکستانی کی جگہ غیرں کے ٹکڑوں پر پلنے والا کوئی ملک دشمن بھی پاکستان کا وزیراعظم نہیں بن سکے گا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy