جب آ پ شائقین ڈرامہ کو پرفارمنس دکھائیں گے تب فحاشی کی ضرورت نہیں رہے گی رائٹر و ڈائریکٹر کی گفتگو
لاہور (یو این پی) آج کے دور میں اسٹیج پہ فحاشی کو فروغ دینااپنی کامیابی سمجھا جاتا ہے لیکن میں ذرا ہٹ کر اور مختلف کام کرتا ہوں جب آ پ شائقین ڈرامہ کو پرفارمنس دکھائیں گے تب فحاشی کی ضرورت نہیں رہے گی ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ،رائٹر اینڈایکٹرایم اے ٹھاکر نے یواین پی سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ ڈرامے کوحقیقی رنگ میں پیش کروں اورمجھے پاکستان اسٹیج کی دنیا میں منفرد فیملیز کھیل پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہے میرے ڈائریکٹ کئے ڈراموں میں کوئی نہ کوئی ہلکے پھلکے انداز میں اچھا پیغام ضرور ہوتا ہے جس سے حاضرین کچھ نہ کچھ سبق حاصل کرسکتے ہیںیہی میری کامیابی ہے۔