حکومت تعلیم کے شعبہ میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے طاہر اقبال چودھری

Published on November 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

11-11-2014
وہاڑی(یواین پی)ایم این اے طاہر اقبال چودھری نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے شعبہ میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور طالبعلموں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول وہاڑی میں اپنی ترقیاتی گرانٹ سے تعمیر کردہ نئے بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر قاری نذراقبال،سینےئر ہیڈ ماسٹر بشیر احمد چاچک ، سینےئر ہیڈماسٹر رمضان ٹھٹھیالہ، ڈیٹی ڈی ای او رانا اسرار احمد ، ڈپٹی ڈی ای او شازیہ انور، ڈپٹی ڈی ای او عاصم اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا شاہد ، اے ای او رمضان گجر،چودھری سردار اور میاں انوار الحق موجود تھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چودھری طاہر اقبال نے کہا کہ تعلیم ہی ایک ایسا زیور ہے جو معاشرے میں ترقی کی علامت اور بنیاد ہے انہوں نے کہا کہ بامقصد تعلیم ہی معاشرتی بگاڑ کے خاتمہ کا باعث بن سکتی ہے انہوں نے کہا موجودہ حکومت تعلیم کے شعبہ کے لیے ماضی کی حکومتوں کے مقابلہ میں زیادہ فنڈز فراہم کر رہی ہے اور ہونہار طلبا کی حوصلہ افزائی میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہے ایم این اے طاہر اقبال چودھری نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو درپیش سہولیات کے فقدان کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے تدریسی سٹاف کی استعداد کار کو بھی جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بہتر بنا کر پرائیویٹ سکولوں میں داخلہ کے رحجان کو ختم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں بہتر تعلیمی نتائج نہ دینے والے اساتذہ کی بھی باقاعدگی سے مانیٹرنگ ہو رہی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy