راجن پور ،ٹھیڑی کالونی میں منھاج القرآن سکول پرشر پسندوں کا حملہ

Published on January 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

Final
راجن پور(یواین پی) راجن پور ،ٹھیڑی کالونی میں منھاج القرآن سکول پرشر پسندوں کا حملہ ۔ دیوار گرا کر قبضہ کر لیا ۔ سامان کی توڑ پھوڑ متاثرین کا پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ منھاج القرآن کے کارکنان کا شدید احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 40 کے قریب مسلح افراد نے ٹھیڑی کالونی روڈ پر واقع منھاج القرآن ماڈل سکول پر حملہ کر کے دیوار گرا دی اور قبضہ کر لیا ۔ سکول کا سامان اُٹھا کر باہر پھینک دیا ۔ سکول کے مالک طارق عزیز ملک کے مطابق مسلح افراد محمد اسلم وغیرہ نے سکول پر علی الصبح اس وقت حملہ کیا جب وہ حکومتی ہدایات کے مطابق دیوار اُنچی کر کے باڑ لگانے کے لیے تعمیر کر رہے تھے ۔ ملزمان اسلحہ سے لیس تھے انھوں نے سکول کے کمروں کے تالے توڑ دیے سامان باہر پھینکا اور منھاج القرآن بورڈ توڑ کر مقدس کلمات کی توہین کی انھوں نے آر پی او ڈیرہ غازی خان ، ڈی پی او راجن پور سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف کاروائی کر کے قبضہ واگزار کرایا جائے دریں اثناء تحریک منھاج القرآن اور عوامی تحریک کے کارکنان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog