کرپشن و بد عنوانی کے خلاف دی گئی درخواستوں کی صحیح معنوں میں پیروی نہ ہونے سے فیصلے دیر سے ہوتے ہیں محمد اسلم

Published on November 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

Graphic1
راجن پور(خرم شہزاد بُھٹہ سے) کرپشن و بد عنوانی کے خلاف دی گئی درخواستوں کی صحیح معنوں میں پیروی نہ ہونے سے فیصلے دیر سے ہوتے ہیں ۔ احتساب ادارے محکموں کی بد نظمی و کرپشن کی روک تھام اور لوگوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ و انصاف کی فراہمی کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں راجن پور کے محتسب کے آفس میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران مختلف نوعیت کی دو سو درخواستوں میں سو کے فیصلے کر کے لوگوں کو انصاف فراہم کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار محتسب اعلیٰ پنجاب کے راجن پور میں ایڈوائزر محمد اسلم نے سماجی تنظیم یوتھ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام پبلک اسمبلی میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آر ڈی پی آئی ملتان کے ارسلان حیدر بھی موجود تھے ۔ پروگرام کا مقصد لوگوں کو محتسب کے ادارے بارے آگاہی دینا تھا جس میں مختلف مکاتب فکر کے افراد سید اصغر علی نقوی ، عاشق حسین بخاری ، امجد فاروق ، اور وکلاء عمیر عثمان و راؤ صغیر حسن نے خطاب کیا ۔مقررین نے محتسب اعلیٰ پنجاب و اسکے ما تحت ادارے میں درخواست کے طریقہ کار ادارے کے قیام اور اغراض و مقاصد بارے گفتگو کی ۔ مہمانوں میں عورت فاؤنڈیشن کے پروگرام منیجر منظور کھوسہ ، ضیغم کاظمی ، جام غلام علی بھی شامل تھے۔ پبلک اسمبلی میں تلاوت کا شرف قاری ظفر اقبال نعت کی سعادت حافظ محمد حنیف جبکہ میزبانی کے فرائض حنیف دریشک نے سر انجام دیے ۔ تقریب کے اختتام پر سنی تحریک کے رہنما قاری فاروق سعیدی نے دُعا کرائی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes