وزیراعلی پنجاب فیس بک پر عوام کے’’مسائل‘‘سنیں گئے

Published on August 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

00
لاہور (یو این پی) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اس اتوار کی شام 7 بجے اپنے فیس بک پیج پر ویڈیو میسج کے ذریعے عوام کے سوالوں کے جواب دیں گےـ اپنے فیس بک پیغام میں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ عوامی فیڈ بیک ان کے لئے رہنمائی کا اہم ذریعہ ہے اور وہ اس پر عوام کے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے فیس بک پر بہت سے لوگوں کے پیغامات موصول ہوتے ہیں کہ وہ مجھ سے براہ راست رابطہ کرنا چاہتے ہیں، اس لئے عوام ان کے فیس بک پیج پر اپنے گائوں، شہر اور ضلع سے متعلقہ مسائل، سوالات اور آراء شیئر کر سکتے ہیں وہ لوگوں کے سوالات کے براہ راست جواب دیں گےـ انہوں نے کہا کہ اس براہ راست رابطے سے انہیں عوامی مسائل کا علم ہونے اور ترجیحات کے تعین میں مدد ملے گی لوگ فیس بک ایڈریس پر اپنے سوالات بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes