وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت حکومت متاثرین سیلاب کو انکے پاؤں پر کھڑا کر کے دم لے گی،منشاء اللہ بٹ

Published on November 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

unnamed
گجرات(محمد بلال احمدبٹ)مسلم لیگ ن کی سینئر راہنما و معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ایم پی اے منشا اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت حکومت متاثرین سیلاب کو انکے پاؤں پر کھڑا کر کے دم لے گی ، متاثرین کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں متاثرین سیلاب کو معاوضہ کی دوسری قسط کی ادائیگی کے لئے قائم مرکز کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایم پی اے چوہدری محمد اشرف دیونہ، اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، اسسٹنٹ کمشنرز میاں اقبا ل مظہر، وقار حسین خان، ڈی او سی او محمو د اقبال گوندل ، ڈی او زراعت سید سجاد حسین بخاری،مسلم لیگ ن کے راہنما رضا علی وڑائچ، چوہدری ظہور الہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلی کے مشیر منشا اللہ بٹ نے مرکز میں امدادی رقوم حاصل کرنے کے لئے آنیوالے متاثرین سیلاب سے انتظامیہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور نادرا اور بنک آف پنجاب کے کاونٹرز کا بھی معائنہ کیا۔ معاوضہ جات کی وصولی کے لئے آنیوالے متاثرین نے وزیرا علی کے معاون خصوصی کوبتایا کہ انتظامیہ کی طرف سے انہیں ٹرانسپورٹ ، کھانے ، پانی ، چائے کی فراہمی اور بیٹھنے کے لئے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی سینئر راہنما و معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ایم پی اے منشا اللہ بٹ نے سیلاب زدگان کو سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور انتظامیہ متاثرین سیلاب کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے اعلان کے مطابق سیلاب کے دوران فصلوں، املاک اور مویشیوں کو نقصانات کے ازالہ کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب میں جن افراد کے گھروں کو 40فیصد تک نقصان ہو ا تھا انہیں فی کس 40ہزار روپے ، جنکے گھروں کو زیادہ نقصان ہو ا تھا انہیں فی کس 80ہزار روپے ادا کئے جا رہے ہیں ۔ اسی طرح فصلوں کو نقصان کے معاوضہ کی صورت میں فی ایکٹر 10ہزار روپے اور مستحق خواتین کو فی کس 10ہزار وپے امداد دی جار ہی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ چند ہفتوں تک مکمل کر لیا جائیگا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes