چاغی ،مولا نا فضل الراحمان پر حملے کے ملزمان کی عدم گرفتار کیخلاف احتجاجی ریلی

Published on November 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 487)      No Comments

22
چاغی(یو این پی)دالبندین جے یو آئی کے زیر اہتمام مولا نا فضل الراحمان کے اوپر حملہ کرنے والوں کی عدم گرفتار کے خلاف دالبندین میں احتجاجی ریلی اور دالبندین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ۔مظاہرین سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی نائب امیر حافظ حسین آحمد ،ضلعی جنرل سیکر ٹری مولا نا صالح محمد حقانی ،تحصیل نائب امیر حافظ عبد الواحد حسنی ،حاجی عبد الطیف عادل ودیگر نے خطاب کر تے ہوئے کیا پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں ۔وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ بلوچستان حکومت بھی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے قائد اسلامیہ مولا نا فضل الرحمان کے اوپر خودکش حملہ اور دو کارکنان شہید ہوئے مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آیا گرفتاری تو دور کی بات ہے کوئی اس حادثہ کا کمیٹی تک نہیں بنایا انہوں نے کہا جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا اس ملک میں عام شہری سے لیکر علماء کرام سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں ۔صوبائی وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر داخلہ انتہائی نااہل ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا اگر مولا نا کہ اوپر حملے کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا اور تحقیقاتی کمیٹی نہیں بنائی گئی تو مزید احتجاج کرینگے احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں جے یو آئی اور جے ٹی آئی کے کارکنان شریک تھے حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی گئی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy