عمران خان ملک اور قوم دشمن آدمی ہیں رانا تنویر حسین

Published on April 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ملک اور قوم دشمن آدمی ہیں جو خاص ایجنڈے کے تحت پاکستان میں آیا اور آج بھی امریکہ اسکے ساتھ ہے یہ امریکی پیٹھو بھی ہے اور عوام دشمن بھی عوام کو اسکے متعلق سب پتہ چل رہا ہے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سائیفر کی بے بنیاد کہانی بناکر مدد کے لئے امریکہ کو خط لکھ رہا ہے موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت دوست ممالک نا صرف پاکستان کے قریب ہوچکے ہیں بلکہ پاکستان کی مدد بھی کر رہے ہیں وزیر اعظم شہباز شریف،فنانس منسٹر اسحاق ڈار اور انکی ٹیم دن رات پاکستان کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے عنقریب پاکستان کے حالات مزید بہتر ہو جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes