پنجاب بار کونسل راجن پور کی سیٹ کے لیے لبرل لائرز موومنٹ نے امیدوار محمد نصراللہ قریشی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

Published on November 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

unnamed
راجن پور (خرم شہزاد بُھٹہ سے) پنجاب بار کونسل راجن پور کی سیٹ کے لیے لبرل لائرز موومنٹ نے امیدوار محمد نصراللہ قریشی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ لبرل لائرز موومنٹ کے صدر چوہدری اکبر علی ضیاء ایڈوکیٹ نے سابق صدور بار ایسوسی ایشن حبیب خان دریشک ، ملک منظور احمد اعوان ، کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب بار کونسل کے حالیہ انتخابات میں راجن پور سیٹ کے لیے لبرل لائرز موومنٹ نے امیدوار محمد نصراللہ قریشی ایڈوکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ اس موقع پر سینئر وکلاء شیخ ولی محمد ساجد ، سمیت وسیم عطا لاڑ ، اصغر علی چوہدری ، محمد افضل کھوسہ ، محمد طارق حفیظ ، رانا مختیار و دیگر وکلاء پر مشتمل حمایتی پینل کے افراد بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل نصراللہ قریشی کا کہنا تھا کہ وہ منتخب ہو کر قانون کی حکمرانی اور وکلاء کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy