پاک سری لنکا سیریز کا آج فیصلہ کن مرحلہ، میچ 3 بجے سہ پہر شروع ہو گا ‌

Published on October 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

کراچی: (یواین پی) کرکٹ دیوانوں کیلئے آج پھر میلہ سجنے کو تیار ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا، سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی بوم بوم ہلہ شیری دے دی۔
شہر قائد میں کرکٹ کی رونقیں عروج پر، چھکے چوکوں سے مزہ دوبالا اور وکٹیں گرانے والے بولرز کا جوش و ولولہ دیکھنے کے لائق ہو گا۔ ایک روزہ آرام ختم، آج پھر میدان لگے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں درمیان تیسرا ون ڈے ہو گا۔ دوپہر اڑھائی بجے ٹاس، تین بجے میچ شروع ہو گا، بے قرار کرکٹ دیوانوں کا انتظار بڑھنے لگا۔ ایک صفر کی برتری حاصل کرنے والے قومی شاہینوں کی نظریں آج کی جیت پر ہیں، سیریز اپنے نام کرنے لیے اونچی اڑان بھرنے کو تیار ہیں۔سابق کپتان شاہد آفریدی بھی اِن ایکشن، کپتان سرفراز، سپر اسٹار بابر اعظم اور عثمان شینواری کو ہلہ شیری دے دی، دوسری جانب مہمان آئی لینڈرز بھی کم بیک کرنے کے لیے پرجوش ہیں، آج کی کامیابی سے سیریز لیول کرنے پر نظریں جما لیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题