تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحان کیلئے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا

Published on November 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,696)      No Comments

Board-of-Intermediate-and-Secondary-Education-Abbottabad(1)
ایبٹ آباد(یواین پی) تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحان کیلئے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا،داخلہ فیس مقررکردہ بنکوں اور تعلیمی بورڈ سے منسلک الائیڈ بنک بورڈ آفس برانچ میں جمع کروانے کی آخری تاریخ ریگولر امیدواروں کیلئے12دسمبرجبکہ پرائیویٹ داخلہ لینے والے امیدوار 30دسمبر تک اپنی فیس جمع کروا سکیں گے،اسی طرح ڈبل فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 15جنوری اور ٹرپل فیس کی آخری تاریخ11فروری مقرر کی گئی ہے،بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین وکنٹرولر آف امتحانات کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق ریگولر نویں جماعت سائنس گروپ کے امیدوار مقررہ تاریخ تک داخلہ فیس 750،پریکٹیکل فیس 120اور ڈی ایم سی فیس 200روپے جبکہ مجموعی طور پر 1070روپے جمع کروائیں گے،ڈبل فیس 1820جبکہ ٹرپل فیس2570روپے مقرر کی گئی ہے،اسی طرح نویں جماعت پرائیویٹ امیدوار 950روپے مقررہ تاریخ تک جمع کروائین گے جبکہ وہی امیدوار ڈبل فیس1700اور ٹرپل فیس 2450روپے جمع کروائین گے،جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق نویں کلاس میں فیل ہونے والے طلبہ وطالبات امیدواران بالترتیب 1000،1800،اور2600روپے جمع کروائیں گے،دسویں ریگولر سائنس مقررہ تاریخ تک1350،لیٹ فیس ڈبل 2200جبکہ ٹرپل فیس 3050روپے جمع کروا سکیں گے،دسویں کلاس پرائیویٹ باالترتیب 1400،2300،اور3200روپے مقرر کی گئی ہے جو سنگل ڈبل اور ٹرپل کے طور پر جمع کروا سکین گے،تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیہ کے مطابق بورڈ کی تمام فیسیں الائیڈ بنک کی ہزارہ ڈویژن میں مقررہ شاخوں پر جمع کروائی جا سکیں گی،اعلامیہ کے مطابق تمام امیدواروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے الائیڈ بنک بورڈ آفس برانچ میں 6خصوصی کاؤنٹر قائم کیے گئے جہاں امیدواروں کو ہر ممکنہ سہولیات اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes